کھڑی شریف آزاد کشمیر : چرمہائے قربانی کیمپ
اس موقع پر ناظمِ تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح تحریک منہاج القرآن ملکی و بین الاقوامی سطح پر دکھی، نادار اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام کر رہی ہے اسی عزم کے ساتھ علاقہ کھڑی شریف میں بھی اپنی خدمات سرانجا م دے گی۔ اس موقع پر ناظم تحریک نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھڑی شریف کے تحت اہل علاقہ کے تعاون سے کھڑی شریف اور گرد و نواح میں فلاحی و رفاعی منصوبہ جات سے انشاء اللہ علاقہ کے مستحق اور نادار لوگوں کی فلاح و بہود کو یقینی بنایا جائے گا۔
کیمپ کے انعقاد میں ناظم تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف زاہد محمود قاسم، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف محمد عرفان صابر، سنیئر نائب صدر محمد وسیم اور سیکرٹری میڈیا محمد عاصم خالد نے کلیدی کردار ادا کیا۔
رپورٹ: محمد عاصم (سیکرٹری میڈیا مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھڑی شریف)
تبصرہ