لاہور : ایم ایس ایم کالج آف شریعہ نے فرسودہ نظام انتخاب کا جنازہ نکال دیا

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور کے زیراہتمام مورخہ 07 دسمبر 2012ء کو بعد نماز جمعہ ماڈل ٹاؤن تا اکبر چوک ’پاکستان بچاؤ ریلی‘ نکالی گئی، جس کی قیادت امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ ریلی میں پاکستان میں رائج فرسودہ نظام کا علامتی جنازہ بھی اٹھایا گیا۔ اس ریلی میں مرکزی قائدین، مرکزی سٹاف اور تعلیمی ادارہ جات کے سٹاف سمیت طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق قریشی نے کہا کہ موجودہ نظام کو سمندر برد کیے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہے، 19 کروڑ عوام اب مل کر اس نظام کو سمندر برد کرے گی اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لاکھوں پاکستانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے پر آواز بلند کریں گے۔

ریلی میں نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری، حاجی محمد منظور، محمد حفیظ چوہدری، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین نائب صدر ایم ایس ایم انجینئر محمد حنیف مصطفوی، سیکرٹر ی جنرل رانا راحیل جاوید اور سیکرٹری میڈیا رضی طاہر بھی شریک تھے۔

تبصرہ

Top