لاہور : پنجاب یونیورسٹی کیمپس سے مینار پاکستان تک طلبہ کی موٹر سائیکل ریلی

لاہور بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ نے موجودہ نظام انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن آمد کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کیمپس سے پریس کلب تا مینار پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ طلبہ نے ’’Save Pakistan not politics ‘‘ کے نعرے بلند کیے۔ طلباء نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ریاست بچاؤ پیغام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ طلبہ کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ یہ نظام ہرگز طلبہ میں شعور کی آگاہی نہیں چاہتا۔

ابراہیم، عقیل اعوان، فرحان، محمد انعام، محمدبلال، رانا راحیل اور عثمان حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن ہوتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں، جمہوریت کے نام پر ادوار بدلتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد نوجوانوں اور طلباء کیلئے امید کی کرن ہے۔ Save pakistan not politics کا نعرہ لگاتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی،GC ،UCP ،UOL ،UVAS ،LUMS ،UET یونیورسٹیز اورMAO، دیال سنگھ، اسلامیہ، پنجاب، سپیرئیر، نیشل سائنس، آئی بی ایل، ماڈ ل ٹاؤن ڈگری کالجز کے طلباء نے متفقہ طور پر ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد کو ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے اہم ترین قرار دیا۔

پنجاب یونیورسٹی سے حافظ تجمل حسین کا کہنا تھا کہ اس ملک کی ترقی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ملک کا تعلیمی بجٹ 2.7 سے بھی کم ہے جبکہ اس ملک کے منسٹرز پر ڈیلی کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں۔ آج اس ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے۔ جس میں قانون اور دستور کی بالا دستی ہو، جو مجبور اور بے بس طلبہ کے حقوق کا محافظ ہو، جو establishment کے سہارے نہیں بلکہ آئین اور دستور کی بنیادوں پر کھڑا ہو، جس کو بچانے کیلئے لانگ مارچ یا عوامی اجتماع کی ضرورت نہ ہو۔

تبصرہ

Top