پشاور بار کونسل کے زیرِ اِہتمام پہلی بار میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا اِنعقاد

گزشتہ دنوں پشاور بار کونسل کے زیر اہتمام پہلی بار میلادِ مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس شہزار اکبر نے کی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تحقیق ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو خصوصی طور پر لاہور سے مدعو کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے پشاور بار کونسل میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد اور سیرت ایک ہی حقیقت کے دو رُخ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیک وقت اِعتقادی، عملی، سماجی اور اِصلاحی اَہمیت ہے؛ اور ذکرِ میلاد سے ہم اپنی اِجتماعی اور اِنفرادی زندگی کے ان گوشوں کو منور کرسکتے ہیں۔

تقریب کے صدر جناب جسٹس شہزاد اکبر نے کہا کہ پشاور بار کونسل کی تاریخ میں پہلی بار ایسی محفل کا انعقاد نہایت مبارک امر ہے۔ اس وقت سیرتِ طیبہ کی پیروی ہی مسلمانوں کو دیگر اقوام کی غلامی سے نجات دلا سکتی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا کر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و اِتباع کا چراغ روشن کرسکتے ہیں۔

تقریب سے پشاور بار کونسل کے دیگر عہدے داروں نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

Top