کھوئیرٹہ آزادکشمیر: MWF کی مستحق طلباء و طالبات میں نصابی کتب کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کھوئیرٹہ جذبہ خدمت انسانی کے لیے شب و روز کوشاں ہے، گزشتہ تین سالوں میں 400 سے زائد غریب مستحق نادار بچوں میں مفت کتب کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا، اس کے علاوہ بے شمار غرباء کی مالی امداد، خواتین کے لئے سلائی مشینز اور اسی طرح کے دیگر فلاحی معاملات میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن پیش پیش رہی۔ تعلیم کو عام کرنا فائونڈیشن کی اولین ترجیح ہے، اس سال منہاج ویلفئیر فائونڈیشن کھوئیرٹہ نے مختلف گورنمنٹ اداروں سے 100 غریب و یتیم بچوں کا نام فائنل کرکے ان کو نصابی کتب دی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم منہاج ویلفئیر فائونڈیشن کھوئیرٹہ شہزاد وسیم منہاجہین نے مستحق طلبہ و طالبات میں نصابی کتب کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ حافظ محمد وسیم زیدی، سیکرٹری اطلاعات منہاج القرآن آزادکشمیر عرفان محمود قادری، ناظم کھوئیرٹہ راجہ محمد اویس منصف القادری، صدر منہاج علماء کونسل پروفیسر آفتاب احمد ضیاء نے بچوں میں نصابی کتب تقسیم کرتے ہو ئے کہا کہ منہاج ویلفئیر فائو نڈیشن کھوئیرٹہ اپنے منشور تعلیم، صحت، فلاح عام کے سلسلہ میں تحصیل بھر کے مستحق افراد کی فلاح و بہبو د میں دن رات مصروف عمل ہے۔

رپورٹ: نعیم حنیف چوہدری ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن کھوئیرٹہ

تبصرہ

Top