لوٹا ہوا پیسہ کولمبو کے راستے جاتا ہے، سوئٹزرلینڈ کے 13 بینک بلیک منی ڈیل کرتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

اسلام آباد() پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکمرانوں کے راز جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی بات نہیں کرتا، کالے دھندے بارے ابھی تک 18 کروڑ عوام کو کوئی خبر نہیں کہ حکمران بلیک منی کو وائٹ کیسے کرتے ہیں قوم کو کرپٹ لیڈر لوٹ کر کھا گئے۔ یہ انقلاب مارچ کا اثر ہے کہ قوم جاگ اٹھی، شرکاء دھرنا کی قربانیاں اور محنت رائیگاں نہیں جائے گی، سلطنت پر قابض مافیا کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ گزشتہ 45 روز سے موجودہ کرپٹ نظام بدلنے کے لیے لوگ تکالیف اٹھا رہے ہیں اور یہ بھی انقلاب مارچ کا اثر ہے کہ قوم جاگ گئی ہے۔ ملک میں بادشاہت اور جاگیر داررانہ نظام نہیں چلے گا، ملک میں کتنی کرپشن اور بلیک منی کو وائٹ کیاجاتا ہے قوم کو ابھی تک اسکی خبر ہی نہیں، لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حکمرانوں کا پیسہ سوئٹزر لینڈ کے اکاؤنٹس میں جاتا ہے مگر یہ پاؤنڈ اور درہم کی شکل میں شکل میں پیسہ باہر بھیجتے ہیں اور جس وقت ایئر پورٹ پر سکینگ ہوتی ہے اس وقت ان کے اپنے بندے ہوتے ہیں۔ کولمبو کے جوئے خانوں میں ان کا پیسہ جاتا ہے، کولمبو کے بعض بینک جوئے کی رقم کی انکوائری نہیں کرتے۔

تبصرہ

Top