تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی عطاء الحق قاسمی سے ملاقات

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر نجم الثاقب اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے افتخار احمد نے گذشۃ دنوں ملک کے ممتاز صحافی و دانشور عطاء الحق قاسمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور بالخصوص تحریک منہاج القرآن کے عالمی سطح پر فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر امورخارجہ تحریک منہاج القرآن نجم الثاقب نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بحالی اور قیام امن کے لئے کوشاں ہیں۔ تحریک منہاج القرآن نے دنیا بھر میں ہر سطح پر اپنا تشخص قائم کیا ہے۔ بالخصوص اسلام کو غیر ممالک میں ایک روشن خیال مذہب اور معتدل مذہب کے طور پر متعارف کروایا۔

اس موقع پر عطاء الحق قاسمی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے گہری عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کی نابغہ عصر شخصیت ہیں۔ مسلم دنیا کے ساتھ عالمی سطح پر ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے اسلام اور عالم کفر میں ایک پُل کا کام کیا ہے، آج امت کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے۔ آخر میں نجم الثاقب اور افتخار احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن "عرفان القرآن" اور ان کی تصنیف "منہاج السوی" عطاء الحق قاسمی کو بطور تحفہ پیش کی۔ جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔ عطاء الحق قاسمی نے عرفان القرآن کی کثیر تعداد میں طباعت پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔ عطاء الحق قاسمی کو تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کی دعوت دی گئی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی پہلی فرصت میں آپ کے پاس آؤں گا۔

تبصرہ

Top