ممبر پنجاب اسمبلی فرزانہ راجہ کی تحریک منہاج القرآن مرکز آمد

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرزانہ راجہ گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی وزٹ کے لئے تشریف لائیں۔ انہیں تحریک منہاج القرآن ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر علامہ شاہد لطیف قادری نے یہاں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ مرکز آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ اس موقع پر چوہدری شمیم نمبر دار، میاں عبدالرسول سندھو، چوہدری ظہیر عباس گجر، چوہدری ریاض احمد اور چوہدری ظہیر احمد سمرا بھی ان کے ساتھ تھے۔ محترمہ فرزانہ راجہ نے تمام شعبوں کا وزٹ گہری دلچسپی سے کیا۔ خصوصاً مرکزی سیل سنٹر میں انہوں نے شیخ الاسلام کی کتب اور آڈیو ویڈیو کیسٹس کو بہت پسند کیا جبکہ دفتر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، امورخارجہ، سیل سنٹر، پرنٹنگ پریس، منہاج القرآن یوتھ ونگ اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کیا۔

آخر میں علامہ شاہد لطیف قادری سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی سطح پر علمی اور دیگر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ عالم اسلام کی نابغہ عصر شخصیت ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کا بہت بڑا سیٹ اپ ہے۔ میں نے دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے مراکز کو بھی دیکھا ہے جو کہ بہت منظم ہیں۔ آخر میں علامہ شاہد لطیف قادری اور چوہدری محمد شریف نے محترمہ فرزانہ راجہ کو شیخ الاسلام کا ترجمہ قرآن عرفان القرآن، منہاج السوی اور دیگر کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔




ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس شوکت علی قادری اپنے شعبہ کا وزٹ کراتے ہوئے


رانا اعزاز احمد سیل سنٹر کا وزٹ کراتے ہوئے


ایڈیٹر مجلہ منہاج القرآن محمد سلیم دانش اپنے شعبہ کا تعارف کراتے ہوئے


سینئر نائب ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے شعبہ کا تعارف کراتے ہوئے


کوآرڈینیٹر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کالج کا تعارف کراتے ہوئے


سیکرٹری یوتھ بلال مصطفوی منہاج القرآن یوتھ ونگ کا تعارف کراتے ہوئے


سروسز ڈیپارٹمنٹ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا وزٹ کرتے ہوئے


عرفان القرآن، منہاج السوی اور دیگر کتب کا تحفہ وصول کرتے ہوئے

تبصرہ

Top