منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا میرپور میں زلزلہ متاثرین کےلئے 4 نئے گھروں کی تعمیر کا آغاز

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی عارضی بحالی کے مرحلے کے اختتام پر مستقل بحالی کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ آزاد کشمیر ضلع میرپور کے دیہات سموال ، ڈھوک بھلی میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیرنو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے، جنکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ زلزلے سے تباہ ہوجانیوالے چاروں گھروں کی تعمیر نو پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے۔

نئے گھروں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا کہ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو اللہ نے توفیق دی کہ اس نے کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری آرگنائزیشن میں سے سب سے پہلے زلزلہ سے منہدم گھروں کی تعمیر اور متاثرین کی بحالی کے عملی اقدامات کا آغاز کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی بحالی کےلئے اپنی فلاحی سرگرمیوں کا آغاز زلزلہ آنے کے اگلے روز سے ہی کر دیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ریسیکو سروس اور زلزلے سے زخمی ہونیوالوں کی طبی امداد دی گئی، دوسرے مرحلے میں متاثرین کی مدد کےلئے ریلیف کیمپ قائم کئے گئے، ادویات ، راشن اور دیگر ضروری اجناس فراہم کی گئیں۔

منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کار امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینکڑوں نوجوانوں نے خون کے عطیات دئیے۔ درجنوں متاثرہ خاندانوں کو نقد رقوم فراہم کی گئیں۔

سید امجد علی شاہ نے کہا کہ آج متاثرین زلزلہ کی مستقل بحالی کےلئے چار ایسے گھروں کی تعمیر نو کی جا رہی ہے جو زلزلے سے مکمل تباہ ہوگئے تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار گھروں کی تعمیر کا کام متاثرہ فیملیز کے ساتھ مل کر رہے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ عابد حسین، سردار علی، محمد سلیم اور محمد منیر کے گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چاروں متاثرین زلزلہ اور انکے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر آزاد کشمیرمیر پور کی منہاج القرآن کی قیادت ظفر اقبال طاہر، شاہد محمود قادری، حافظ احسان الحق، شاہد محمود بٹ، مقصود احمد مغل، فیصل حسین اور ارشد حسین امدادی سرگر میوں میں شریک تھے۔

mirpur earthquake

mirpur earthquake

mirpur earthquake

mirpur earthquake

mirpur earthquake

mirpur earthquake

mirpur earthquake

تبصرہ

Top