مظفرگڑھ ( اے): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم - فیز 2

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشنمظفرگڑھ ( اے) نے دوسرے فیز میں یوسی بدھ میں 100 مستحق گھرانوں میں راشن انکے گھروں تک پہنچایا۔ اس کا انتظام ضلعی تنظیم کی سرپرستی میں یوسی بدھ میں حافظ سکندر نون اور حافظ محمد طیب نون نے مینیج کیا۔

صوبائی حلقہ تنظیم 277 نیاز خان سرانی ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن مظفرگڑھ۔اے

تبصرہ

Top