سرگودھا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

مورخہ: 01 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

پورے پاکستان کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگودھا کے زیراہتمام بھی غریب اور مستحق گھرانوں کے گھروں میں گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی کی گئی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر عید کی خوشیوں میں غریب اور مستحق افراد کو شامل کرنے کیلئے ضلع سرگودھا میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تقریباً 15 من گوشت مستحق گھرانوں میں باعزت طریقہ سے تقسیم کیا گیا۔

ضلعی ناظم ویلفیئر ثناءاللہ شاہ کی نگرانی میں شاہد الحسن بھٹی (ناظم TMQ سٹی سرگودھا) اور انور بھٹی نے اس مہم کو ضلعی ٹیم کے ساتھ مل کر ممکن بنایا۔ راجہ اکرام، اقبال کاشف، عمران ملک، صدر الحسن فیضی، محترم فہیم چیمہ، شوکت ابرار اور تمام فورمز کے سینکڑوں کارکنان نے جانوروں کی خریداری اور مستحق گھرانوں کی لسٹ تیار کرنے اور گوشت کی گھر گھر تقسیم میں اپنا کردار ادا کیا۔

رپورٹ: محمد صادق مصطفوی (ناظم نشرواشاعت TMQ ضلع سرگودھا)

تبصرہ

Top