لکی مروت: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی، مستحقین میں گوشت کی تقسیم

مورخہ: 03 اگست 2020ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان میں پچاس مقامات پر اجتماعی قربانی کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کے چھوٹے بڑے سیکڑوں جانور قربان کئے گئے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات اور ویلفیئر ویژن کے تحت ہزاروں مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لکی مروت درہ پیزو میں اکبری اور درہپیزو شہر میں 3 جانور عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے دن ذبح کیے گئے اور گوشت غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے اس تحفہ کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا گیا اور شیخ الاسلام کی علمی، عملی اور قومی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

درہ پیزو لکی مروت میں اس کام کی مکمل نگرانی حاجی گل محمد صدر تحریک منہاج القرآن، غلام دستگیر ناظم، ملک محمد اشرف نائب صدر، پیر اقبال صاحب زر کوڑی، استاد یاسین اور ضلعی ناظم عماد الدین اور دیگر سینئر عہدیداران اراکین نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔

تبصرہ

Top