تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کا پیغام

ادارہ منہاج القرآن کے یومِ تاسیس کے موقع پہ میں قبلہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کو دلی طور پہ مبارکباد پیش کرتا ہو اور اُن کی کامیابیوں پر بھی جو ہم سب کے لئے مشتعل راہ ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کی ہے بلکہ بیرونِ ممالک میں سینکڑوں ادارے قائم کیے ہیں، اپنے ملک کے اندر بھی سینکڑوں ادارے قائم کیے ہیں۔

میں نے اُن کو ہر لحاظ سے دیکھا ہے، بہت شروع سے میرا ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کے ساتھ نیاز مندی کا تعلق ہے، میں نے دیکھا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کے جو وابستگان، ساتھی اور طلباء ہیں وہ بہت منظم ہیں۔ ایسا نظم میں نے کسی اور ادارے میں نہیں دیکھا۔میری دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کے اِس ادارے کو اور زیادہ ترقی دے اور یہ پھلے پھولے اور ملک و قوم کی اور زیادہ خدمت کرے۔ میں ڈاکٹر صاحب کو بارِ دگر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تبصرہ

Top