تحریک منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس کے موقع پر سابق وزیرِاعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی مبارکباد

تحریک منہاج القرآن اور اس کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو ان کی تحریک کے چالیس ویں یوم تاسیس پر میں دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔ دعا کرتا ہوں کہ یہ تحریک اسی طرح اسلام اور انسانیت کی خدمت کرتی رہے۔

تحریک منہاج القرآن نے اسلام کی علم و امن پر مبنی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا ہے، یہ دین اور انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔ ہمیں خوشی بھی ہیں اور فخر بھی ہے کہ تحریک منہاج القرآن آج تک کسی فرقہ واریت کی لہر کا حصہ نہیں بنی۔ منہاج القرآن کا نیٹ ورک پاکستان سمیت پوری دنیا میں قائم ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ منہاج القرآن اسلام کا بیانیہ علم اور دلیل کی بنیاد پر دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے جسے سنا بھی جا رہا ہے اور سراہا بھی جا رہا ہے۔

فی زمانہ منہاج القرآن کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ امریکہ، برطانیہ، یورپ میں ہماری نوجوان نسل جو مغربی ثقافت کا حصہ بن گئی تھی تحریک منہاج القرآن کے تربیتی اور اصلاحی کردار کی وجہ سے اسلام کے راستے پر چل رہی ہیں۔ میں اس پر بھی ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی تحریک منہاج قرآن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور آئندہ نسلیں بھی علم، امن، تحقیق اور اصلاح کے اس پیغام کو سنتی رہیں۔

تبصرہ

Top