واصف علی واصف کے بیٹے کاشف محمود کا منہاج القرآن کے 40ویں یوم تاسیس پر پیغام

آج جناب شیخ الاسلام طاہرالقادری صاحب کے مشن پر بات کرنا چاہوں گا، جس کا پودا 1980 میں لگایا گیا، مجھے حضرت واصف علی واصف کا یہ قول یاد آگیا کہ استقامت ہی سب سے بڑی کرامت ہے۔ استقامت میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خون شامل ہے۔ میں دنیا کے مختلف ممالک میں گیا، ان کی جس طرح تنظیم سازی ہے اور علم دوستی ہے، جتنا نوجوان طبقہ اس کیساتھ شامل ہوتا گیا تو نظر آتا ہے یہ چیز اس ملک اور عالم اسلام کے لیے نئی بنیاد بن رہی ہے۔

کسی نے کہا کہ اگر آپ ملک کے لیے 100 سال کے لیے سوچنا چاہتے ہے تو انہیں ایجوکیٹ کریں، یہ بیڑا شیخ الاسلام نے اٹھایا ہے۔ منہاج القرآن انسانی زندگی کا ایک مجموعہ ہے، جس میں اچھا انسان کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔ میں آج منہاج القرآن سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا، اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔

تبصرہ

Top