کھپرو: منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس قرآن

تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا، اس موقع پر علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی میں اس نعمت عظمیٰ کے شکر ادا کرنے کا دن ہے۔ میلاد النبی کے دن کا پیغام یہ ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور آپس میں پیار و محبت و فروغ دیں۔ یہی میلاد کا پیغام ہے کہ آقا علیہ السلام اپنے ہر امتی سے خوش ہو جائیں۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو، شوکت علی خان، ناظم تحریک منہاج القرآن کھپرو احمد، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن بے نظیر آباد ڈویژن عبدالستار چوہان اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top