منہاج القرآن کا 40 ویں یوم تاسیس پر سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر برلاس کی مبارکباد

منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس منایا جا رہا ہے، 4 دہائیوں کے اس سفر میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کے معماروں کی کردار سازی کی ہے۔ جو منہاج القرآن کے فارغ التحصیل ہیں، ان میں اور جو باقی اداروں سے پڑھے ہوئے، ان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیم کیساتھ تربیت کا بھی اہتمام کیا ہے۔

منہاج القرآن ایسی تحریک ہے، جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایک طرف لوگ اداروں سے مستفیذ ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے تحت فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔ غریب بچیوں کی شادیاں کی جا رہی ہیں۔ منہاج القرآن ایک ایسی تحریک ہے، جس کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

ہمارے عام سکولز اور کالجز میں سوشل ٹریننگ کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ لوگوں کو بات چیت اور بحث کرنے کی کوئی تمیز نہیں، لوگوں کی اس بات کی تمیز نہیں کہ صبر اور برداشت کیسے کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب باتیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے اداروں سکھائیں۔ ہمیں ان کی کاوشوں اور کوشش کو سلوٹ کرنا چاہیے۔ دعا کرنی چاہیے کہ یہ ادارہ مزید پھلے پھولے۔

تبصرہ

Top