جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ ہارون گل کی منہاج القرآن کے 40 سال مکمل ہونے پر مبارکباد

علامہ طاہرالقادری ایک ایسی شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنی خدمات اور تعلیم و تربیت گاہوں سے لوگوں کے اندر ایک شعور پیدا کیا۔ انہوں نے قوم کے اندر بہت پزیرائی کی، دنیا میں ان کی تحریک کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، ڈاکٹر صاحب میرے والد حمید گل کیساتھ ہمارے گھر کئی مرتبہ تشریف لائے، ڈاکٹر حسین صاحب سے بھی میرا رابطہ رہا، میں نے ڈاکٹر صاحب کو بہت اچھا پایا۔ ان کی دینی و سیاسی خدمات ہیں اور اس طرح ان کی فلاحی خدمات بھی

فلاحی تقریبات میں منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی تقریبات میں میں نے خود بھی شرکت کی۔ وہاں بغیر کسی رنگ و نسل کے غریب اور مستحقین کی شادیاں کی جاتی ہیں۔

تقریبا ڈیڑھ لاکھ طلباء و طالبات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کام کے لیے اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کو چنا، میں ان کے لیے، ان کے فالورز کے لیے 40 سالہ سفر مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحریک منہاج القرآن کے تمام کارکنان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان پائندہ آباد

منہاج القرآن زندہ آباد

تبصرہ

Top