کھوڑا شریف، خیرپور سندھ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریب

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں 21 فروری 2021 کو درگاہ مخدوم عبد الرحمن شہید کھوڑا شریف پر مفسر قرآن، محدث، مفکر، مجدد رواں صدی، سفیر امن، قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی، پیر سید ہارون علی گیلانی سجادہ نشین درگاہ میاں میر لاہور نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران مشائخ، علماء، رفقا اور معززین موجود تھے جن میں پیر سید ذوالفقار علی شاہ بخاری، صدر منہاج القرآن علماء کونسل اپر سندھ عبدالحفیظ کھوڑو، پیر سید پیر شاہ بخاری، سید مبین انقلابی لاڑکانہ، غلام محمد تنیو، عبدالفتاح عباسی، ڈاکٹر شجاع عباسی، ایڈوکیٹ طارق مہیسر، حکیم اللہ سومرو، مولانا غلام اکبر اجن، حزب اللہ سومرو خیرپور شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور عمر خضر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top