شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

منہاج القرآن کے وفد کا صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی سے اظہار تعزیت
مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل میں صاحبزادہ پیر السید احمدنور الدین القادری الگیلانی کی خصوصی شرکت
دنیا بھر میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی کا سلسلہ جاری

لاہور (27 اپریل 2021) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی بڑی ہمشیرہ کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔ ان کی رحلت پر پوری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں وابستگان خانوادہ غوث الوریٰ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی و جملہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، ندیم راجہ پر مشتمل منہاج القرآن کے وفد نے صاحبزادہ پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی سے ملاقات کی۔ وفد نے قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں صاحبزادہ پیر السید احمدنور الدین القادری الگیلانی نے خصوصی شرکت کی، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، علامہ میر آصف اکبر، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، حافظ غلام فرید، ایوب انصاری، امتیاز اعوان، شیخ آفتاب سمیت رہنماؤں، عقیدت مندوں و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ معروف ثناء خوانان مصطفی محمد افضل نوشاہی، ظہیر بلالی نے بحضور سرور کونین ﷺ گلہائے عقیدت پیش کئے۔ دعائیہ محفل میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، عقیدت مندوں و دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات پر دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں مرحومہ کے بلندیِ درجات کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ محافل کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ

Top