ڈپٹی ڈائریکٹر امور خارجہ ندیم احمد اعوان کی ساس انتقال کر گئیں

مورخہ: 25 مئی 2021ء

نظامت امور خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم احمد اعوان کی ساس اور سید عابد حسین شاہ کی زوجہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ہنجروال لاہور میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں مرکز کی طرف سے جی ایم ملک ناظم امور خارجہ، علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ وسیم افضل، شیخ محمد طیب (کینیڈا)، تنویر احمد، قاضی مدثر، محمد طیب، ملک اعظم، صدیق اشرف اور محمد الیاس نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین نے مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

تبصرہ

Top