منہاج ویلفیئر کی طرف سے اجتماعی قربانی 2021ء کے ایس او پیز جاری، 10 لاکھ مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم ہو گا

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی قربانی مہم کے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سال 10 لاکھ مستحقین تک قربانی کا گوشت اور حصہ داران تک حصہ پہنچانے کے لئے رضا کاروں پر مشتمل سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شدید موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے اور بلا تاخیر حصہ داران اور مستحقین تک گوشت کی فراہمی ایس او پیز کے نمایاں پہلو ہیں۔ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈرڈز فالو کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہر سال قربانی کے ہزاروں جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کیا جاتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 30 سال قبل اجتماعی قربانی مہم کا آغاز کیا تھا جو الحمدللہ آج بھی بلاتعطل جاری ہے اور سنت ابراہمی کی ادائیگی کا فریضہ بااحسن ادا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت تیار کرنے کے لئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم صاحب حیثیت مسلم شہریوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ معیار، اعتماد اور احساس ذمہ داری منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گائے کا حصہ 14 ہزار، دنبہ اور چھترا 22 ہزار اور بکرے کا ریٹ 27 ہزار پاکستانی روپے مقرر ہوا ہے۔ بکنگ کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں رابطہ کیاجا سکتا ہے۔

بکنگ کے لئے 042333140140 اور 04235154488 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

Top