نظام المدارس پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس

Nizam ul Madaris Pakistan meeting

لاہور (16 ستمبر 2021ء) نظام المدارس پاکستان کا اہم اجلاس سرپرست و چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہدایات جاری کیں کہ نظام المدارس پاکستان سے الحاق کرنے والے مدارس دینیہ کو رجسٹریشن، نصاب سمیت جملہ انتظامی و تدریسی امور میں بھرپور تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مختصر وقت میں نصاب کی تیاری، پرنٹنگ اور ترسیل کو یقینی بنانے پر نظام المدارس پاکستان کے جملہ ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہدایت کی کہ تعلیمی معیار اور امتحانی نظام پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ٹیچر ٹریننگ پروگرام کو وسعت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 270 سال پرانے مدارس دینیہ کے نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے فکری جمود توڑ دیا ہے۔ مدارس دینیہ کے نئے نصاب سے ایک تعلیم یافتہ اور باشعور نسل پروان چڑھے گی اور مدارس دینیہ کا علمی تشخص اور وقار بحال ہو گا۔

اجلاس میں نظام المدارس پاکستان کے صدر مفتی امداد اللہ خان قادری، ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر، ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی، ناظم نصابات ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری اور علامہ اشفاق احمد چشتی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعبہ حفظ قرآن کے شاندار امتحانات کے انعقاد پر بھی ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ مفتی امداد اللہ قادری اور علامہ میر آصف اکبر نے نظام المدارس پاکستان کے جملہ امور پر بریفنگ دی۔

Nizam ul Madaris Pakistan meeting

تبصرہ

Top