منہاج القرآن اس دور کی احیائے اسلام اور نبوی طریق پر چلنے والی تجدیدی تحریک ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

dr hassan qadri

تحریک منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اصلاحی، فلاحی جدوجہد اور تجدیدی خدمات کسی ایک طبقہ کے لیے نہیں بلکہ پوری امت کے لیے ہیں۔ منہاج القرآن اتحاد امت کی پیامبر تحریک ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک تحریک منہاج القرآن کے بانی کارکنان کو 4 دہائیوں سے استقامت کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ خدمت دین اور خدمت انسانیت انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں منہاج القرآن کے سینئر ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

dr hassan qadri

dr hassan qadri

dr hassan qadri

تبصرہ

Top