ہزارہ ڈویژن کے طلباء وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

cosis

ہزارہ ڈویژن کے طلباء وفد نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور خرم نواز گنڈا پور سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، وفد کی قیادت پروفیسر امجد خان صدر تحریک منہاج القرآن مانسہرہ اور پروفیسر خضر حیات خان ہری پور نے کی۔ طلباء کا یہ وفد کالج آف شریعہ میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے کے لیے آیا تھا، وفد میں 20 طلباء اور ان کے والدین و سرپرست شامل تھے۔

طلباء وفد میں پروفیسر خضر حیات، پروفیسر امجد خان کے علاوہ ایبٹ آباد سے محمد اقبال، حویلیاں سے الیاس، ہری پور سے سجاد حسین شاہ، سید ابدال شاہ، محمد ارشد، علامہ منیر ہاشمی، اور ٹیکسلا سے صفدر حسین شریک تھے۔

اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور انہیں کالج آف شریعہ میں داخلہ پر ان کے والدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن دینی و عصری تعلیم کا بہترین ادارہ ہے۔ اپنے بچوں کی ہمہ جہت تربیت اس کا امتیاز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے فاضلین پوری دنیا میں شیخ الاسلام کا دست و بازو بن کر دین اسلام کے احیاء کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر آپ نے بچوں کو دل لگا کر محنت کرنے اور والدین کی امنگوں پر پورا اترنے کی نصیحت بھی کی۔ آپ نے طلبہ سے کہا کہ کتاب سے دوستی کرو، مسجد سے تعلق پختہ کرو اور گوشہ درود سے روحانی فیوضات حاصل کرو، آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات کے امید وار بنو اور احیائے اسلام کے عظیم جذبہ کے ساتھ دین کا علم حاصل کرو۔

آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام طلبہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور طلباء کے کالج آف شریعہ میں داخلہ پر ہزارہ ڈویژن کے تمام عہدیداروں، بالخصوص پروفیسر محمد جاوید القادری کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

cosis

cosis

تبصرہ

Top