منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد شروع

ضیافت میلاد

ماہ ربیع الاول کی آمد اور جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پر یکم ربیع الاول سے 11 ربیع الاول تک ہر شب نماز عشاء کے بعد ضیافت میلاد باقاعدہ منعقد ہوتی ہے۔ اس سلسلہ میں یکم ربیع الاول کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد ضیافت میلاد کا آغاز ہو گیا۔

اس موقع پر ناظم ایڈمن جواد حامد، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، کالج آف شریعہ سے محمد صابر حسین نقشبندی، گوشہ درود کے منتظم محمد فرید، آئی ٹی مینجر محمد ثناء اللہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ضیافت میلاد کے پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت خوانی سے ہوا۔ نعت خوانی کے بعد علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اختتامی دعا کرائی۔ آخر میں شرکاء کو ضیافت میلاد بھی پیش کی گئی۔

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

ضیافت میلاد

تبصرہ

Top