رسولِ اکرم ﷺ کی عظمت و فضیلت آپ ﷺ کا خلق عظیم ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک بلند پایہ علمی شخصیت ہیں: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی گفتگو
سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں سیاسی، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Dr Hussain Qadri addresses Milad un Nabi conference in Sialkot

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی عظمت و فضیلت آپ ﷺ کا خلق عظیم ہے۔ پورے قرآن کو آپ ﷺ کا خلق قرار دیا گیا ہے۔ آپ ﷺ کے مخالف بھی آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کے معترف تھے۔ آپ ﷺ گفتگو، اٹھنے، بیٹھنے، سونے، جاگنے، معاملات اور عبادات ہر حوالے سے متوازن شخصیت کے مالک تھے۔ آپ ﷺ کمزورں کے مفادات کے محافظ تھے۔ آپ ﷺ نے یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھا، آپ ﷺ وعدے کے پکے تھے۔ آپ ﷺ امانت و دیانت میں اپنی مثال آپ تھے۔ آپ ﷺ صادق و امین تھے۔ جو شخص بھی آپ ﷺ کے امتی ہونے کا دعویدار ہے وہ اپنی زندگی کو اسوہ حسنہ پر پرکھے، ہمیں اندازہ ہو گا کہ کیا ہم عملاً آقائے دوجہاں کے پیروکار ہیں یا ہمارے تمام دعوے زبانی کلامی ہیں؟

سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک بلند پایہ علمی شخصیت ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے بھی اپنے عظیم باپ کے نقش قدم پر خدمت دین میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کامیاب سیرت النبی ﷺ کانفرنس پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ قائدین و منتظمین کو مبارکباد دی۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں راجہ زاہد محمود، علامہ ثناءاللہ ربانی، میاں محمد آصف، احتشام محمود، محمد سلیم بٹ، اقبال مصطفوی، مفتی خادم حسین، راشد باجوہ، محمد رحیم، اعجاز یوسف نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

Top