مری: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی متاثرین کے لیے ریلیف سپورٹ سرگرمیاں

سانحہ مری

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مری میں متاثرین کے لیے ریلیف سپورٹ سرگرمیاں جاری ہیں، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن تحصیل مری کی طرف سے متاثرین کی ہنگامی طور پر مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے علاوہ انہیں خوراک اور گرم بستر بھی فراہم کیے گئے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین مری کی ہنگامی مدد کے لیے موبائل ہیلپ سکواڈ بھی قائم کیے، جنہوں نے مختلف مقامات پر متاثرین کی مدد کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خود ریلیف سپورٹ سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کو پیش آنے والے دلخراش سانحہ پر ہمارے دل غمگین ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مری کے ذمہ داران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں اور شدید سرد موسم میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے اور خوراک سمیت گرم بستر فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مسائل سے دوچار فیملیز کی ہر ممکن مدد کریں۔

سانحہ مری

سانحہ مری

سانحہ مری

تبصرہ

Top