منہاج القرآن نے طلباء اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر ہمیشہ توجہ دی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ایم ایس ایم کے ونٹر سٹڈی کیمپ سے خطاب

winter study camp

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ 7 ویں سالانہ ونٹر سٹڈی کیمپ میں گلگت بلتستان اور بلوچستان سے آئے ہوئے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن نے طلباء اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ 30 روزہ تربیتی کیمپ میں ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں، تعلیم اور تربیت ایسے عمل ہیں جن کا سلسلہ آخری سانس تک جاری رہنا چاہئے، یہی اسلام کی تعلیمات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نوجوانوں کے لئے پیغام اور نصحیت ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہم سب آپ کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت آپ کے دلوں میں خدمت دین، محبت الٰہی، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ جلائے کہ جب آپ اپنے علاقوں میں جائیں تو آپ کے انداز، اخلاق اور ابلاغ سے مصطفوی سیرت کا رنگ جھلکے۔ انہوں نے ایم ایس ایم کی طرف سے ونٹر سٹڈی کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے مفید قرار دیا۔

اس موقع پر کیمپ میں شریک طلباء نے کہا کہ خوشی ہے کہ منہاج القرآن اسلامی آفاقی تعلیمات کو بڑے احسن انداز میں پیش کر رہا ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تربیتی کیمپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ کیمپ کی اختتامی نشست سے مرکزی صدر ایم ایس ایم چودھری عرفان یوسف، شیخ فرحان عزیز، حسن علی، سعید گل ملازئی ودیگر نے شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں۔

winter study camp

winter study camp

winter study camp

winter study camp

winter study camp

تبصرہ

Top