بزم قادریہ کے زیراہتمام قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشۂ درود میں منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی، صاحبزادہ السید پیر محمود محی الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ السید پیر عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی، صاحبزادہ پیر السید ضیاء الدین القادری الگیلانی کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دعائیہ محفل میں خصوصی شرکت کی۔ ملک پاکستان کے نامور قرآء قاری نور محمد چشتی اور قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی۔ حسن عبد اللہ، سعد الرحمن، شیخ حسن طیب و دیگر ثنا خوانان مصطفی ﷺ نے نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت حاصل کی۔ ایصال ثواب کی محفل میں موجود شرکاء نے درود پاک اور قصیدہ بردہ شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، سید الطاف حسین شاہ، جی ایم ملک، رانا فیاض احمد، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، حاجی منظور حسین، مقصود احمد قادری، نور اللہ صدیقی، شہزاد رسول، مظہر علوی، ڈاکٹر سجاد العزیز، حاجی محمد اسحق، علامہ عثمان سیالوی و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایصال ثواب کی محافل کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، شرکائے محفل کے اہل و عیال کی سلامتی، ملکی ترقی، خوشحالی و استحکام اور مہلک وبا کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

Top