خانپور (شکارپور): منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

Quaid Day ceremony in Shikarpur

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن خانپور ضلع شکارپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر 19 فروری کو تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ جناب مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ صوبائی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جناب علی قریشی، کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن اپر سندھ عبدالستار چوہان، نائب صدر MSM یاسر کھوسو، خانپور کے ذمہ داران سید سرفراز شاہ، حافظ سکندر علی دایو، محمد فاروق بلوچ، ناصر علی خان، شاہ پسند بروہی موجود تھے۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ان کی سالگرہ پر رفاقت کا تحفہ دینے کے لیے دوستوں نے رفاقت لی۔

تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Quaid Day ceremony in Shikarpur

Quaid Day ceremony in Shikarpur

Quaid Day ceremony in Shikarpur

تبصرہ

Top