فہم دین پراجیکٹ کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی مبارکباد

مورخہ: 03 مارچ 2022ء

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے دعوتی پراجیکٹ ’’فہم دین‘‘ کے ایک سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ڈائریکٹر پراجیکٹ حفیظ اللہ جاوید، سیکرٹری علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں دعوت دین کے فروغ کے لیے جدید ذرائع ابلاغ بروئے کار لا رہا ہے۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے حفیظ اللہ جاوید کو پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر ہونے پر بھی مبارکباد دی۔ ایک سال کی تکمیل پر فہم دین پراجیکٹ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر حفیظ اللہ جاوید، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن، ڈاکٹر رفیق نجم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز، نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر فرید ملت علامہ رانا محمد فاروق، عبدالستار منہاجین، عادل ظہیر، شہباز طاہر المکی، اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر محمد رضا طاہر، محمد اویس نے شرکت کی۔

حفیظ اللہ جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور شیخ الاسلام کے خطابات کو ہر کان اور آنکھ تک پہنچانے کے حوالے سے فہم دین پراجیکٹ خدمات انجام دے رہا ہے۔ مرکز سے لیکر یونین کونسل تک ایک نظم قائم کر دیا گیا ہے اور شیخ الاسلام کے خطابات ہزاروں افراد تک پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میاں عبدالقادر کو بھی بطور خاص مبارکباد دوں گا کہ انہوں نے فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے ہمہ وقت اپنی مشاورت سے نوازا۔ سافٹ ویئر کی تیاری کے حوالے سے منہاج انٹرنیٹ بیورو کا بھرپور تعاون میسر رہا۔

کوآرڈینیشن کے حوالے سے محمد رضا طاہر اور شارٹ کلپس کی تیاری میں اویس نے انتہائی جانفشانی اور ذمہ داری سے خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ رانا محمد فاروق کے تعاون کا بھی بطور خاص مشکور و ممنون ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موضوعات کے انتخاب کے حوالے سے عادل ظہیر، اطہر فریدی اور شہباز طاہر المکی کا بھی خصوصی تعاون میسر رہا ہے اور فہم دین پراجیکٹ کے تمام مراحل کی تکمیل بالخصوص اس پراجیکٹ کے لیے الگ سے دفتر تیار کروا کر دینے اور بھرپور سرپرستی کرنے میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کا بے حد مشکور ہوں۔

minhaj ul quran

تبصرہ

Top