پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کو زندگی کے ہر گوشے پر نافذ کرنا ہو گا: ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کالج آف شریعہ کے ہفتہ تقریبات میں خطاب

مورخہ: 16 مارچ 2022ء

Cricketer Mushtaq Ahmad addresses COSIS Bain ul Kulyati Muqabla

مایہ ناز لیگ سپنر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ کل پاکستان بین الاکلیاتی ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز تقریری مقابلوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کردار کا نام ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کا اسی صورت فائدہ ہوگا جب ہم انہیں اپنی زندگی کے ہر گوشے پر نافذ کریں گے۔ ہمیں اپنے مقام اور وقار کے لئے اپنے کردار سنوارنے پر توجہ دینی ہو گی۔ ہمارے بہترین کردار ہی ہمیں اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ان کا ادارہ منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں تعلیم و تربیت کو فروغ دے رہا ہے اور نوجوانوں کے اخلاق اور کردار سازی پر کام کر رہا ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ تقریری مقابلوں میں 50 سے زاہد یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات نے ”اقدار کی حفاظت ہی قوموں کی بقا کی ضامن ہے“ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ طلباء و طالبات نے بہترین لب و لہجے میں دیئے گئے موضوع پر تقاریر کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مقررین نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ تقریری مقابلوں میں پنجاب کالج کی مریم طارق نے پہلی، دارالعلوم نوریہ رضویہ کے اخلاق بشیر نے دوسری، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سید غلام مرتضیٰ اور منہاج کالج برائے خواتین کی جویریہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر ہدایتکار ایوب خاور، کرنل (ر) افتخار نقوی، سینئر اداکار حسیب پاشا، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکتر ممتاز الحسن باروی، محمد نعیم گھمن، محمد رفیق نجم، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ و دیگر نے پوزیشنز ہولڈرز میں شیلڈ ز، میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد اکرم رانا، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکٹر مجیب الرحمن ملک، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، محب اللہ اظہر، صابر حسین نقشبندی سمیت اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

کالج آف شریعہ

تبصرہ

Top