منہاج القرآن کے زیراہتمام شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ 10 رمضان المبارک تک مکمل کر لیا جائے گا

Itikaf City Minhaj-ul-Quran International

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ”شہر اعتکاف“ کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ 10 رمضان المبارک تک مکمل کرلیا جائے گا۔ شہر اعتکاف کی تیاریاں و انتظامات ذور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف میں اس سال مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ اصلاحی و تربیتی خطابات کریں گے۔ شہر اعتکاف میں ملک کے کونے کونے سے و بیرونی دنیا سے بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ جواد حامد نے کہا کہ معتکفین کے آرام و سکون کے لئے ہر ممکن اقدامات بروے کار لائے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جواد حامد نے شہر اعتکاف کی تیاریوں و انتظامات کے لئے تشکیل دی گئی 52 سے زائد انتظامی کمیٹوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے جواد حامد کو شہر اعتکاف کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس پیش کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی کے سربراہان کو مزید ہدایات بھی دی۔ جواد حامد نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے مرد و خواتین الگ الگ جگہوں پر اعتکاف بیٹھیں گے۔ پورے ملک میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی سے بچاؤ کے لئے شہر اعتکاف میں مسجد کے صحت کے دونوں اطراف بڑے بڑے پنکھے لگائے جائیں گے۔ بجلی کی 24 گھنٹے فراہمی کے لئے جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ 17 رمضان المبارک تک شہرا عتکاف کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔ مرد آغوش کی بلڈنگ میں اعتکاف بیٹھیں گے جبکہ خواتین منہاج کالج برائے خواتین میں معتکف ہوں گی۔

Itikaf City Minhaj-ul-Quran International

تبصرہ

Top