منہاج ایشین کونسل و ایشین ممالک کا آنلائن تربیتی کیمپ، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے زیراہتمام منہاج ایشیئن کونسل و ایشیئن ممالک کے پہلے سہہ ماہی آن لائن تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن تربیتی کیمپ میں منہاج ایشئین کونسل اور ایشین ممالک کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسلز، لوکل ایگزیکٹیو کونسلز کے صدور، ناظمین، جملہ ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تربیتی خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ایشین کونسل اور ایشیئن ممالک کی تنظیمات کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے عالمگیر دعوتی و تنظیمی نیٹ ورک کو مزید موثر انداز میں پھیلانے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھی ہدایات دیں۔

اس سے پہلے تربیتی کیمپ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاری محمد عثمان (ہانگ کانگ) اور قاری محمد نعیم قادری (ملائشیا) نے حاصل کی، نعمان اعجاز (جاپان) نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔

کیمپ میں ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک نے تنظیمی نظم کے حوالے سے گفتگو کی۔ صدر منہاج ایشین کونسل علی عمران قادری نے استقبالیہ کلمات ادا کئے، تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ایشیائی ممالک کے صدور نے کارکردگی رپوٹ پیش کی، ہانگ کانگ سے حاجی نجیب اور حفیظ نے انتہائی خوبصورت ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے کارکردگی رپورٹ پیش کی، جاپان سے صدر سید مطہر شاہ اور ناظم جاپان اکمل حسین نقوی نےکارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ملائشیا سے صدر عبدالرسول بھٹی، ساؤتھ کوریا سے صدر شہزاد علی بھٹی، چلی سے احمد حسن سلہریا، برونائی سے ذولفقار علی، تائیوان سے ناصر چوہدری اور چائنہ سے محمد حفیظ نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top