منہاج القرآن انٹرنیشنل سکینڈے نیوین زون کے صدر سید محمود شاہ الازہری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

minhaj ul quran

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سکینڈے نیوین زون سید محمود شاہ الازہری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بہا مٹہ سوات میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم کے ساتھ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں محمد عثمان صدر عوامی تحریک KPK، علامہ غلام ربانی تیمور، بشیر جان منہاجین، محمد انعام منہاجین اور قاری ولایت حسین شامل تھے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن قائدین و کارکنان کے علاوہ سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سید محمود شاہ الازہری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہا ج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس قادری، سردار شاکر مزاری ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، مظہر محمود علوی، چوہدری عرفان یوسف، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں نے بھی سید محمود شاہ الازہری کی والدہ کے انتقال پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top