شہر اعتکاف میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تربیتی نشست سے خطاب

itikaf city 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب نے شہرِ اعتکاف میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ اعتکاف میں ہم لوگ اپنے کام کاروبار، اپنے رشتہ دار عزیز و اقارب کو چھوڑ کر اس جلوت میں خلوت کی خاطر جمع ہوئے ہیں۔ اعتکاف کی ان دس راتوں کا فائدہ تب ہوگا جب ہم ہر رنگ، محبت اور ہر کیفیت سے بے نیاز ہوکر مولا کے ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ کے مسافر کو چاہیئے کہ وجد آفریں اور دل موہ لینے والی دنیوی لذات کی کسی بھی ترغیب پر کان دھرے بغیر اللہ کی رسی پر چلنے کی مشق کرتا رہے۔ انسانی وقار، محبت، انصاف، مساوات اور بقائے باہمی جیسے پاکبازی کے مقاصد کا حصول بڑی جان جوکھوں کا کام ہے۔ ہمیں اپنے توازن کو برقرار رکھنے اور منزل پر نظر رکھنے میں جو چیز مدد فراہم کرسکتی ہے وہ محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محبت ہی ہے کہ جو بندے کو پرخلوص بندگی کی سیڑھی پر چڑھا کر خود کو پوری طرح اللہ تبارک و تعالیٰ کے سپرد کرنے اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی خوشنودی کے اصول سے سختی سے جڑ جانے کا سبب بنتی ہے۔

اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈاکٹر حمزہ انصاری، راجہ زاہد محمود قادری، صاحبزادہ محمد قاسم، صاحبزاہ حامد مصطفیٰ القادری اور شہراعتکاف میں موجود معتکفین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

itikaf city 2022

itikaf city 2022

itikaf city 2022

تبصرہ

Top