منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

مورخہ: 10 جون 2022ء

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام زونز کی تنظیمات کے نائب ناظمین اعلیٰ، فورمز کے صدور نے اپنے اپنے زونز اور فورمز کی رپورٹ پیش کی۔ جس پر چیئرمین سپریم کونسل نے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔

سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر آصف اکبر نے نظام المدارس پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ مختصر عرصہ میں 15 سو سے زائد مدارس الحاق کرچکے ہیں۔ 50 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ نظام المدارس پاکستان پہلا مدارس دینیہ کا بورڈ ہے جہاں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔ مثالی تعلیمی کارکردگی پر ریاست پاکستان نے 36 ہزار طلبہ کو مفت تدریسی کتب فراہم کی ہیں، نظام المدارس پاکستان بتدریج کمپیوٹر لیب قائم کر رہا ہے۔ پہلی بار ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔ شفاف امتحانی نظام قائم کیا گیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی توجہ اور سرپرستی میں مدارس دینہ کے لئے نیا نصاب تیار کرکے اس کی تنفیذ بھی کردی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے دیگر مذاہب کے طلبہ منہاج القرآن کے دینی اداروں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کررہے ہیں۔ سنٹرل ایگزیکٹو کونسل نے مختصر عرصہ میں شاندار تعلیمی و تربیتی خدمات انجام دینے پر نظام المدارس پاکستان کی پوری ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی۔ نظام المدارس پاکستان کے ماڈل تعلیمی ادارے، منہاج القرآن مدارس دینیہ کے نصاب اور فکر کی تائید و توثیق کی ہے۔

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے علامہ غلام مرتضی علوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے ڈویلپ کیے گئے سافٹ ویئر ’’وژن 2025‘‘ کے ذریعے مرکز سے ذیلی تنظیمات تک کا ای ڈیٹا تیار کیا گیا ہے، اس سافٹ ویئر کے ذریعے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات سنے جارہے ہیں۔ اب تک اس سافٹ وئیر کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد کارکنان، وابستگان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ وژن 2025 کے اہداف کی ترسیل اور مانیٹرنگ سافٹ ویئر کے ذریعے کی جاسکے گی۔ سی ای سی کے اجلاس میں فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے تیار کی گئی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ فہم دین پراجیکٹ کے تحت 15 سو وٹس ایپ گروپس میں شیخ الاسلام کے خطابات کے شارٹ کلپس بھجوائے جارہے ہیں۔ چیئرمین سپریم کونسل نے فہم دین پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے ہونے والی مشترکہ کوششوں کو سراہا اور مبارکباد دی۔

نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر رفیق نجم نے تنظیمات کی دعوتی و تربیتی مساعی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ سید محمود الحسن جعفری کو نظامت گوشۂ درود کا پہلا ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان بھر میں منہاج القرآن کے سکالرز دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے پکٹوریل گیلری کے حوالے سے سی اسی سی کے اجلاس میں بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ اس پکٹوریل گیلری کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 سالہ زندگی کے مختلف گوشوں اور جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل نے پکٹوریل گیلری کے کام کی تکمیل پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی ڈاکٹر مایہ ناز اور ایف ایم آر آئی کے ڈائریکٹر محمد فاروق رانا کو مبارکباد دی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر جواد حامد کو کامیاب اعتکاف کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ سی ای سی نے شہر اعتکاف میں شیخ الاسلام کے فکری خطابات پر مبارکباد دی اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بریفنگ دیتے ہوئے عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین بالخصوص صدر لاہور رانا نفیس حسین قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ کو بھرپور شرکت پر مبارکباد دی۔ قائد ڈے کو تمام فورمز نے بھرپور طریقے سے منایا، سی ای سی میں چیئرمین سپریم کونسل کو شاندار اور کامیاب تنظیمی دعوتی دورہ یورپ پر مبارکباد دی گئی۔ شہر اعتکاف میں علمی، فکری خطابات کرنے پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی گئی۔

سی ای سی نے فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری ؒ کو تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کی طرف سے تحریک پاکستان میں شاندار خدمات پر گولڈ میڈل ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ سی ای سی میں اکاونٹس و فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بہترین فنانشل مینجمنٹ پر مبارکباد دی گئی۔

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

Minhaj ul Quran CEC meeting June 2022

تبصرہ

Top