تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس شروع

مورخہ: 11 جون 2022ء

مجلس شوریٰ اجلاس

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت شروع ہو گیا، اجلاس میں اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، ڈاکٹر رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، علامہ محمد ادریس رانا، راجہ زاہد محمود، سردار شاکر خان مزاری، احمد نواز انجم، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق الرحمن، علی عباس بخاری، نور احمد سہو، جواد حامد، ڈاکٹر فرح ناز، مظہر محمود علوی، عرفان یوسف، محمد عثمان خان، علی وقار قادری اور دیگر ممبران شوریٰ شریک ہیں۔

اجلاس میں مختلف زونز، فورمز اور ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران نے اپنے فورمز کی رپورٹس پیش کیں۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت منصور قاسم اعوان نے حاصل کی جبکہ سردار شاکر خان مزاری نے آقا کریمﷺ کی بارگاہ عالیہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، علامہ میر آصف اکبر قادری، چودھری محمد عارف، محمد شکیل طاہر، حافظ عبدالحی علوی، مرزا جنید علی، جاوید القادری، چودھری عرفان یوسف، حافظ وقار قادری، علامہ اشفاق قادری اور سدرہ کرامت نے بھی اپنے زونز و فورمز کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

مجلس شوریٰ اجلاس

تبصرہ

Top