شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس

مورخہ: 13 جون 2022ء

minhaj ul quran

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے سینئر رہنما، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے۔

چوہدری محمد سلیم مرحوم کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، سینیٹر اعجاز چوہدری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد، رانا فیاض احمد، علامہ رانا محمد ادریس، علامہ رانا نفیس حسین قادری سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، جی ایم ملک، رفیق نجم، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، بشارت جسپال و دیگر رہنماؤں نے جواد حامد کے والد چوہدری محمد سلیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کیلئے دعا کی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top