منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس

مورخہ: 22 جون 2022ء

Meeting of Minhaj ul Quran International Supreme Council

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کا دستوری اجلاس 22 جون 2022ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری سپریم کونسل خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ڈاکٹر رفیق نجم، ڈاکٹر فرح ناز، محمد فاروق رانا، نوراللہ صدیقی، عبدالرحمن ملک نے شرکت کی۔

ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ڈاکٹر مایہ ناز، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی، قاضی زاہد حسین، سید علی عباس بخاری، ظلِ حسن، غلام مرتضیٰ مرتضائی، علامہ رانا محمد ادریس، علی عمران، سید محمود شاہ، فیصل حسین مشہدی، حاجی محمد خان نے آن لائن شرکت کی۔

Meeting of Minhaj ul Quran International Supreme Council

سیکرٹری سپریم کونسل خرم نواز گنڈاپور نے شوریٰ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے حوالے سے قائمہ کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سیکرٹری سپریم کونسل نے ویژن 2025ء کے اہداف اور پیش رفت کے حوالے سے سپریم کونسل کو بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزاء ہے کہ مرکزی قیادت نے تنظیمی استحکام اور دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں کے تناظر میں 908دورہ جات کئے جن سے تنظیمی سطح پر تحرک پیدا ہوا اور رفاقتوں اور لائف ٹائم ممبر شپ میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔

سیکرٹری سپریم کونسل خرم نواز گنڈاپور نے ممبرشپ، تنظیم سازی، نظام المدارس پاکستان، فہم دین پروجیکٹس، الاعظمیہ فیز ون، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ہاسٹلز کی توسیع، منہاج پروڈکشن ہاؤس، منہاج ٹی وی، فوٹوگرافی سیکشن، جامع شیخ الاسلام، جامع المنہاج بغداد ٹاؤن کی تعمیر و توسیع، تزئین و آرائش، آرفن کیئر سٹی اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں نئے ایڈمن بلاک، پریس بلڈنگ اور دیگر انفراسٹرکچر کے حوالے سے ممبران سپریم کونسل کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری سپریم کونسل نے منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا (سرچ انجن ایپ) کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ سوفٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ای مارکیٹنگ کے حوالے سے ایک نیا ڈیپارٹمنٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری سپریم کونسل نے تحریک کے تعارفی لٹریچر کی تیاری اور ماہنامہ منہاج القرآن اور ماہنامہ دختران اسلام کی موبائل اپیس بنانے کے بارے میں بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔

Meeting of Minhaj ul Quran International Supreme Council

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عالمی میلاد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر لاہور تنظیم، فورمز اور منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔ قائد ڈے کی تاریخی تقریبات پر جملہ تنظیمات اور فورمز کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ شہر اعتکاف کے مثالی انتظامات پر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، جواد حامد اور جملہ انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبرز کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے بتایا منہاج ٹی وی کا نیٹ ورک دیگر ممالک تک بڑھایا جارہا ہے اور مختلف ملکوں میں جدید پروڈکشن ہاؤس بنائے جائیں گے۔

چیئرمین سپریم کونسل نے نظام المدارس پاکستان کی مثالی کارکردگی پر نظام المدارس پاکستان کی جملہ انتظامی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ نظام المدارس پاکستان نے پہلی بار مدارس دینیہ میں ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا اجراء کیا۔ مدارس دینیہ کا نظام المدارس پاکستان کے ساتھ الحاق بڑا چیلنج نہیں تھا۔ نئے نصاب کے مطابق امتحان کنڈکٹ کرنا اہم چیلنج تھا۔ اس چیلنج میں سرخرو ہوئے۔ نظام المدارس پاکستان نے آن لائن مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا مختصر وقت میں نصاب تیارکر کے اس کا نافذ کرنا مثالی کارکردگی ہے۔

اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کے رفاقت سازی، ممبرشپ مہم، فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے فعال کردار کو سراہا گیا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے فہم دین پروجیکٹ کے لئے تیار کئے گئے سوفٹ ویئر کے تحت ایک لاکھ سے زائد وابستگان اور 16 ہزار ورکرز کی رجسٹریشن کا عظیم سنگ میل عبور کرنے پر فہم دین پروجیکٹ کی جملہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویژن 2025ء کے اہداف اور پیش رفت کو بھی اس سوفٹ ویئر کے ساتھ لنک کئے جانے پر کام جاری ہے۔

سپریم کونسل کے اجلاس میں جملہ ممبران نے نظام المدارس پاکستان کے لئے نئے نصاب کی تیاری اور سرپرستی کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

سپریم کونسل نے فریدِ ملت حضرت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کو تحریک پاکستان میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر گولڈمیڈل ملنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور پورے خاندان کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزاز تحریک کے ہر کارکن کے لئے باعث فخر ہے۔

سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 25 ہزار مراکز علم کے قیام کے منفرد ویژن پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ سپریم کونسل نے قرار دیا کہ ہر ضلع میں 100 مثالی مائیں، 100 مثالی گھرانے، 100 مثالی مساجد، 100 مثالی مدارس، 100 مثالی معلم بنانے سے سوسائٹی میں قابل ذکر اخلاقی و اصلاحی مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے منہاج اسلامک انسائیکلوپیڈیا کا عظیم الشان سرچ انجن اور ایپ بنانے پر گرین پروفیشنل کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے پکٹوریل گیلری کے منفرد منصوبہ کی تکمیل میں سرپرستی اور معاونت کرنے پر ڈاکٹر مایہ ناز، ڈاکٹر فرح ناز اور علامہ محمد فاروق رانا کو کونسل کی طرف سے مبارکباد دی۔ سپریم کونسل کے اجلاس میں فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق و تدوین کے باب میں مثالی خدمات پر مبارکباد دی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے آسٹریلیا، میلبورن، ناروے، ڈنمارک، جرمنی اور فرانس میں نئے اسلامک سنٹرز کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے بارے میں بھی سپریم کونسل کو آگاہ کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ منہاجین تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی فکر کے امین ہیں۔ منہاجین فورم ایک دستوری فورم ہے۔ تنظیمی استحکام اور شیخ الاسلام کی فکر کے فروغ میں منہاجینز کا اہم کردار ہے۔ ان کا ڈیٹا بیس بھی تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک سے متعلق لٹریچر کو مختلف زبانوں میں بھی ٹرانسلیٹ کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ اختتامی دعا سید محمود شاہ نے کروائی۔

Meeting of Minhaj ul Quran International Supreme Council

Meeting of Minhaj ul Quran International Supreme Council

تبصرہ

Top