شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خالد محمود خان درانی کے انتقال پر تعزیت

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن کے بانی رکن اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود درانی کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خالد محمود درانی ایک دین دار، محب اور خدا ترس انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خالد محمود درانی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بخشش و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

خالد محمود خان درانی تحریک منہا ج القرآن کا قابلِ فخر سرمایہ اور اثاثہ تھے۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ مصطفوی مشن کے لئے وقف تھا۔ تحریک اور قائد تحریک کے لئے ان کی محبت و عقیدت قابلِ رشک اور قابلِ تقلید تھی۔ خالد محمود خان درانی تحریک منہاج القرآن کے فقط بانیان میں سے ہی نہیں تھے بلکہ وہ خیبر پختون خواہ میں پوری تحریک اور قائد تحریک کے میزبان تھے۔ ان کا دل اور دسترخوان تحریک کے لئے ہمیشہ کشادہ رہا۔ انہوں نے مصطفوی مشن کے فروغ اور قائد تحریک کے مصطفوی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے شب و روز محنت کی وہ خود بھی مصطفوی مشن کے سپاہی تھے اور انہوں نے اس مصطفوی فکر کو اپنے اہلِ خانہ، دوست احباب، عزیر و اقارب کے ساتھ ساتھ گھر گھر اور گلی گلی تک پہنچایا۔

خالد محمود خان درانی خیبر پختون خواہ میں تحریک اور قائد تحریک کا تعارف اور ایک معتبر شناخت تھے۔ اللہ رب العزت سے عاجزانہ دعا ہے کہ وہ مصطفوی مشن کے اس عظیم سپوت، عاشقِ رسول کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ تحریک منہاج القرآن کے شرق و غرب میں موجود کارکنان و رہنما خالد محمود خان درانی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خالد محمود درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا اظہار تعزیت

خالد محمود خان درانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ رب العزت ان کی بخشش اور درجات بلند فرمائے وہ تحریک کے بانی کارکن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے قابلِ اعتماد ساتھی تھے وہ تحریک کے رول ماڈل کارکن تھے۔ انہیں مختلف اوقات میں مختلف عہدوں سے نوازا گیا مگر وہ ایک کارکن کی طرح مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے ہر وقت متحرک رہتے۔ وہ ایک عاجز اور خدا ترس انسان تھے۔ مشن کی محبت ان کے خون میں رچی بسی ہوئی تھی۔ خیبر پختون خواہ میں مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے انہوں نے آخری سانس تک دن رات کام کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کی دین اور انسانیت کے لئے انجام دی جانے والی خدمت کو قبول فرمائے۔ اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

2017 میں خالد محمود خان درانی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کے موقع پر چند تصاویر

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top