منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ”پیغام امام حسین کانفرنس“ 9 محرم الحرام کو ہو گی

مورخہ: 07 اگست 2022ء

Paygham e Imam Hussain Conference 2022

منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت کانفرنس“ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کانفرنس سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس سے امیر متحدہ جمیعت اہلحدیث علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، پرنسپل جامعہ قرآن و اہلبیت علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، رہنما مجلس علما پاکستان مفتی محمد مبشر نظامی، امیر جماعت اہلسنت پنجاب علامہ مفتی شبیر انجم قادری، صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی امداد اللہ قادری، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر قادری سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ملک پاکستان کے معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کریں گے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں تین سو سے زائد مقامات پر ”پیغام امام حسین علیہ السلام اتحاد امت“ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہو رہی ہیں جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علیہم السلام پر روشنی ڈالیں گے۔

تبصرہ

Top