چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام

مورخہ: 14 اگست 2022ء

Dr hassan qadri

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 14 اگست 2022ء کے موقع پر اپنے پیغام میں اہل وطن کو 75ویں یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا مملکتِ خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو کہ مسلمانان برصغیر کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجودمیں آیا، ہمیں اس ملک کی حفاظت کرنی ہے تاکہ پاکستان اپنی اصل منزل مقصودتک پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں سوچنا ہو گا کہ کیا ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات ظاہری و باطنی میں بھی آزاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں آزاد شہری کے طور پر سوچنا ہے کہ جب اس دین کو بچانے کو وقت آتا تو ہم کیا آزادی کے ساتھ کلمہ حق کہتے ہیں؟ کیا ہمارا تن من دھن اللہ اور رسول ﷺ اور دین مبین کی سلامتی کے لیے تیار ہوتا ہے؟ کیا حق و سچ کے لیے ہمارے ضمیر کی آواز میں سچائی ہے؟

کیا ہماری کیفیت آج بھی وہی ہے کہ جب ہم نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہا تھا؟ کیا آج ہم علمی طور پر بھی آزاد ہیں؟ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آج ہم فکر، نظریہ، نفس، خواہشات کی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں؟ آج فرق یہ پڑا کہ پہلے کسی اور طبقہ کے غلام تھے اور آج ہم کسی اور طبقے کے غلام بن گئے ہیں۔

ہمیں بحثیت پاکستانی اور قوم اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سوچنا ہو گا اور اس مملکت خداداد کے لیے انفرادری جدوجہد کرنی ہو گی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تبصرہ

Top