ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر محمد ادریس جاوید الازھری کے والد گرامی کی نماز جنازہ

مورخہ: 17 اگست 2022ء

منہاج القرآن

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ڈاکٹر محمد ادریس جاوید الازھری کے والد گرامی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر محمد عامر حسن کے ماموں محمد جاوید قادری کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ڈاکٹر ادریس الازھری، بیرسٹر عامر حسن اور سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

نماز جنازہ میں ڈاکٹر ادریس جاوید الازھری، بیرسٹر عامر حسن، سید شمس الرحمن مشہدی، نور اللہ صدیقی، محمد جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس قادری، میر آصف اکبر قادری، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، سید امجد علی شاہ، عین الحق بغدادی، شہزاد رسول، خرم شہزاد، حاجی محمد اسحاق، مظہر محمود علوی، حفیظ اللہ جاوید، شکیل طاہر، علامہ محمد اقبال فانی، علامہ محمد اشفاق، ثناء اللہ تحریک منہاج القران کے قائدین و کارکنان اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

Top