سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد شریف سید شمس الرحمن مشہدی کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

مورخہ: 17 اگست 2022ء

منہاج القرآن

سجادہ نشین آستانہ عالیہ حسین آباد شریف اور مرکزی آرگنائزر منہاج القرآن مشائخ کونسل سید شمس الرحمن مشہدی نے اپنے صاحبزادے سید محمد قمر حیدری مدنی کے ہمراہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مراکز العلم کے حوالہ سے انتہائی اہم پروجیکٹ لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے معاشرے پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور آنے والی نسلوں کے ایمان کی حفاظت ہو گی۔

اس موقع پر سید شمس الرحمن مشہدی نے کہا کہ منہاج القرآن نے علم کے فروغ اور عقیدہ کی حفاظت کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ہیں، اللہ رب العزت شیخ الاسلام اور ادارہ منہاج القرآن کو سلامت رکھے۔

ملاقات میں مرکزی ناظم منہاج القران علماء کونسل علامہ میر آصف اکبر قادری، شکیل احمد طاہر اور علامہ محمد اشفاق چشتی بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

Top