نظام المدارس پاکستان کا نصاب قدیم و جدید نظامِ تعلیم کا حسین امتزاج ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات میں خطاب

مورخہ: 27 اگست 2022ء

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان کی سالانہ تقریب انعامات مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مہمانانِ گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں ملک بھر سے نظام المدارس کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2022ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے 50 سے زائد طلباء و طالبات کو شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی دیئے گئے۔

اس موقع پر تقریبِ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پوزیشن ہولڈر تمام طلباء و طالبات کو شاندار کامیابی پر مُبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابیاں عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دینی درسگاہیں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی درسگاہ صفہ کا تسلسل ہیں، تمام مدارس دینیہ، وہاں کے اساتذہ اور تلامذہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے علم کے وارث ہیں۔ انہوں نے کہا نظام المدارس پاکستان کا نصاب جدید اور قدیم نظامِ تعلیم کا حسین امتزاج ہے، اس نصاب کو اس طرح ترتیب دیا گیا کہ اس کو پڑھنے والے طلباء و طالبات آقا علیہ الصلوۃ کی اس درسگاہ صفہ کی خیرات اور فیوضات سمیٹ سکیں گے۔

تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، علامہ میر آصف اکبر قادری، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر اوقاف پنجاب، سید ضیا اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر فرید احمد پرا چہ، ڈاکٹر نبیرہ عندلیب نعیمی، علامہ ملک توقیر عباس، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری، علامہ میر آصف اکبر قادری، عین الحق بغدادی اور پروفیسر عبدالمنان چشتی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں راجہ زاہد محمود، علامہ امداد اللہ قادری، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، علامہ اشفاق چشتی، شہزاد رسول قادری، شعیب طاہر، علامہ محمود مسعود قادری، نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت، عائشہ مبشر اور و دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیئے

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

نظام المدارس پاکستان

تبصرہ

Top