منہاج القرآن کے زیراہتمام شمالی پنجاب میں 50 سے زائد ریلیف کیمپ قائم، متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں

مورخہ: 30 اگست 2022ء

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے شمالی پنجاب میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ریلیف کیمپس کے نگرانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔ انجینئر محمد رفیق نے بتایا کہ شمالی پنجاب میں 50 مقامات پر ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔ عہدیداران اور مخیر حضرات منہاج القرآن کے تحت قائم ریلیف کیمپس میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں۔

انجینئر محمد رفیق نجم نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اٹک، چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فتح جنگ، چک بھون، میر پور آزاد کشمیر، حسن ابدال، نوشہرہ، جہلم، عیسیٰ خیل، کلور کوٹ میں ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں۔

انجینئر رفیق نجم نے مزید بتایا کہ تنظیمات کی طرف سے اشیائے خورونوش کے ٹرک متاثرہ اضلاع میں بھجوانے کا سلسلہ شروع ہے۔ منہاج القرآن کا ملک بھر میں ایک فعال تنظیمی نیٹ ورک قائم ہے۔ ہم اپنے عہدیداروں کی معلومات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سے مل کر ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کلر سیداں، واہ کینٹ، تلہ گنگ، کامرہ، فتح جنگ اور روکھڑی میں امدادی کیمپ

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

جھنگ

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

گوجر خان

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

اسلام گڑھ آزاد کشمیر

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

تونسہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے رضاکاران نے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

راجن پور: موضع آسنی، محمد پور اور گم والا میں متاثرین کو کھانا دیا گیا

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

Minhaj Welfare Foundation Flood-Relief Camps

تبصرہ

Top