منہاجینز اجلاس کے لئے انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل

منہاجینز کا اجلاس

منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کا خصوصی اجلاس یکم ستمبر 2022 کو صدر منہاجینز ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ کو منہاجینز کوآرڈینیشن کونسل کے زیرانتظام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کے لیے انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی۔

شیخ الاسلام کے ساتھ منہاجینز کی آن لائن میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لئے مرکزی کمیٹی، رجسٹریشن کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، دعوتی کمیٹی، قیام کمیٹی، طعام کمیٹی، پنڈال کمیٹی، ساونڈ کمیٹی، پروٹوکول کمیٹی، ڈیٹا انٹری کمیٹی اور دیگر سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ تمام کمیٹیوں اور ان کے سربراہان کو ذمہ داریاں سونپنے کے بعد اگلی میٹنگ 10 ستمبر 2022 میں فیڈ بیک دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں محمد جواد حامد، محمد وسیم افضل، محمد سعید اختر، رانا محمد فاروق، غلام مرتضیٰ علوی، شہزاد رسول قادری، محمد منہاج الدین قادری، علامہ محمود مسعود، علامہ مدثر رسول نوری، ڈاکٹر شفاقت اللہ بغدادی، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر تاج الدین کالامی، ڈاکٹر محمد افضل قادری، حافظ ظہیر احمد الاسنادی، محمد یامین، محمد علی قادری، سہیل احمد رضا، محمد اطہر فریدی، مفتی شبیر احمد چودھری، علامہ محمد حسین آزاد، محمد کامران نوری اور دیگر منہاجینز سکالرز نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری (ناظم منہاجینز)

منہاجینز کا اجلاس

منہاجینز کا اجلاس

منہاجینز کا اجلاس

تبصرہ

Top