بلوچستان: جعفرآباد میں سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

Flood Relief Medical Camp

منہاج ویلفیٸر فاونڈیشن کے زیراہتمام جعفرآباد میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں 320 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام سرانجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان میں یہ وہ علاقے ہیں، جہاں سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ تباہی ہوئی اور بلوچستان کے ایسے اضلاع تک پہنچنا بھی انتہائی مشکل تھا۔ ایسے میں منہاج ویلفیئر کی میڈیکل ٹیم نے دشوار گزار راستوں سے گزر کر متاثرہ علاقوں میں پہنچی اور خدمت کے جذبہ سے متاثرین کی مدد کی۔

ادھر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ متاثرین کو تیار کھانا اور ضروریات زندگی کی اشیاء بھی مسلسل فراہم کرنے سے مصروف ہیں۔ جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خیمہ بستیاں بھی آباد ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

Flood Relief Medical Camp

Flood Relief Medical Camp

Flood Relief Medical Camp

Flood Relief Medical Camp

تبصرہ

Top